لندن: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک سنسنی خیز ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں کہ وہ دونوں مل کر ان کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو جان سے مار ڈالنے کی سازش رچ رہے ہیں۔
اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ مریم کو پاکستانی فوج نے دھمکی دی تھی کہ وہ اسے جان سے مار ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ کچھ برا ہوتا ہے تو ، اس کی ذمہ داری پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ ، آئی ایس آئی کے چیف جنرل فیض حمید اور جنرل عرفان ملک پر عائد ہوگی۔
نواز شریف نے مریم کو دھمکی دینے کے لئے پاکستان میں براہ راست تین افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ نواز شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاو¿ں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں فنا کر دیا جائے گا۔
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے عمران خان حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ان کے والد کی غیر موجودگی میں ، پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں پیش پیش نظر آرہی ہے ۔ نواز شریف علاج کے لئے لندن میں ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کی جان کو لاحق خطرے کا احساس کرنے کے بعد ہی ویڈیو جاری کیا ہے۔
