واشنگٹن: وائس آف امریکہ (وی او اے) نے تبتی وکالت کے ایک گروپ – تبت واچ کے حوالے سے بتایا کہ تبت میں 3 نوجوان لاپتہ ہوگئے جب ایک کو چینی حکام کے ساتھ وی چیٹ ٹیکسٹ گروپ چیٹ کو رجسٹر کرنے میں ناکام ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔
ان نوجوان تبتیوں کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ہے اور ان کی گمشدگی ہنوز معمہ بنی ہوئی ہے۔اور کوئی یہ بتانے تیار نہٰں ہے کہ ان کو لاپتہ کر کے کہاں رکھا گیا ہے۔تبت واچ نے ایک برطانوی خیراتی ادارہ ، جو تبت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی رپورٹ کرتا ہے نے وی او اے کو بتایا کہ ان تینوں کا نام دادول ، سانگے تسو اور کانسی ہے جو تبت کے مشرقی علاقے میں رہتے ہیں ، جو چین کے صوبہ چنگھائی کے زیر انتظام ہے۔
تبت واچ نے وی او اے کو بتایا کہ نوعمروں کو 17 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ یہ بتانے سے قاصر تھے کہ کانسی اور سانگے تسو کہاں ہیں۔ فی الحال چینی حکام نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔واضح ہو کہ سال 1959 سے چین کے زیر قبضہ ، تبت شہریوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقامی گروپوں کے ساتھ تمام گروپ چیٹ کو رجسٹر کریں تاکہ گفتگو پر نظر رکھی جاسکے۔
کہا جاتا ہے کہ ان تینوں نے وائٹ روکی ماو¿نٹین کلب کے نام سے ایک وی چیٹ گروپ شروع کیا تھا ، جو ایک مقامی بدھ دیو کے دیوتا کا حوالہ ہے۔تبت واچ کے مطابق اس گروپ چیٹ کی تشکیل جو 12 سے 14 فروری تک جاری ہوا تھا تبت کے نئے سال کے موقع پر دی گئی تھی ،۔ اس گروپ میں 240 ارکان تھے۔
