At least 8 injured in ‘pressure cooker bomb blast’ in Nepal govt office

کٹھمنڈو: جنوب مشرقی نیپال میں سرہا ضلع کے لہان میں ایک سرکاری دفتر کے اندر ‘پریشر ککر بم’ پھٹنے کے بعد 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ پریشرککر لینڈ ریونیو آفس میں پھٹا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تپان دہل نے اے این آئی کو بتایا؛اتوار کے روز سہ پہر کو لینڈ ریونیو آفس کی پہلی منزل پر ایک پریشر ککر بم پھٹاجس میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک کو مزید علاج کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شو کمار یادو لینڈ ریوینیو آفس میں کام کرنے والا غیر گزٹڈ ملازم ہے جو دھماکے میں زخمی ہوا۔ دریں اثنا دیگر زخمیوں میں بھولا بہادور مگر ، لکشمی رانا ، بیچانی ماگر ، لال بہادر بھروسکرما ، فلکماری ٹھاکر ، بدرنرنائن یادو اور دنیش بھنڈاری شامل ہیں۔ ڈی ایس پی دہل نے مزید کہا بھنڈاری ، مگر اور یادو کا علاج لھان کے سپتریشی اسپتال میں چل رہا ہے کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر افراد لہان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دنیش بھنڈاری کو،جن کی حالت تشویشناک ہے ، حالت خراب ہونے کی وجہ سے کھٹمنڈو پہنچادیا گیا ہے۔

جیا کرشنا گوئت کی زیرقیادت مسلح تنظیم جناتنتریک تری مکی مورچہ (انقلابی) نے دھماکے پر دعویٰ کیا ہے۔کئی گھنٹوں بعد ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے گروپ نے بدعنوانی کے خلاف گروپ کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔”ہم نے بدعنوانی کے خلاف کارروائی کے طور پر (مقامی وقت)شام چار بجے ایک پریشر ککر بم دھماکہ کیا۔پریس بیان میں کہا گیا کہ اگر بدعنوانی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہاتو اس کے بعد مزید سخت وارداتیں انجام دی جائیں گی جس کی مرکزی اور صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی۔