کپواڑہ: آل جموں وکشمیر امام ایسوسی ایشن نے ضلع کپواڑہ کے تحت آج وادی بنگوس کے وڑپورہ ایریا میں ایک انٹرایکٹو سہ معلوماتی پروگرام منعقد کیا۔انٹرایکٹو اجلاس ہلال احمد لون کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں اس ضلع کے مختلف حصوں کے 30 اماموں نے شرکت کی۔
میٹنگ کم بات چیت کا بنیادی مقصد امن ، ڈرگ میننس کے امور ، معاشرتی امور اور ترقی کی مشترکہ اقدار کے بارے میںبیداری پھیلانا تھا۔
اس موقع پر چیئرمین ہلال احمد لون نے اجتماع کوخطاب کیا اور مذکورہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ائمہ نے بعد میں اس نکتہ نظر پر اتفاق کیا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے بھی امن بہت ضروری ہے۔
