British British Consul General Seif Usher pays tribute to Saudi leadership for facilities to Umra pilgrims

ریاض: ( اے یو ایس ) سعودی عرب میں تعینات برطانوی قونصل جنرل نے عمرہ کے مناسک کی ادا ئیگی کے بعد اللہ کے مہمانوں کو مملکت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور ان کی حفاظت کے لیے غیرمعمولی اقدامات پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

برطانوی قونصل جنرل سیف اشر نے گذشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقعے پر ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں انہیں صحن مطاف میں حرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عمرہ ادائیگی کے بعد ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں سیف اشر نے لکھا ہے کہ’میں نے طویل عرصے بعد عمرہ کیا ہے۔ میں سعودی قیادت کا بے حد شکر گذار ہوں جس نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ آنے والے زائرین اور معتمرین کے لیے گراں قدر سہولیات فراہم کی ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔

برطانوی قونصل جنرل نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ سعودی عرب کی طرف سے حجاج اور معتمرین کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر عصام بن سعید کو سعودی عرب میں وزیر حج وعمرہ مقرر کیے جانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔