نئی دہلی: دہلی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑھ رہے کورونا کے معاملات پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ٹریسنگ اور ٹریکنگ پھر سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ تین دن میں معاملات میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ اضافہ معمولی ہے اور گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ ہم باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سبھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کیجریوال نے ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ضوابط میں رعایت دیدے تو ہم تین مہینے میں پوری دہلی کو ویکسین لگا سکتے ہیں۔وزیر اعلی کیجریوال نے پریس کانرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری سے ویکسینیشن کا کام شروع ہوگیا ہے۔ کورونا سے بچنے کیلئے ویکسین سب سے بہتر طریقہ ہے۔ 30۔ 40 ہزار لوگوں کو روزانہ ویکسین لگائی جارہی ہے ، جو لوگ ابھی بھی ہچکچا رہے ہیں ، انہیں میں کہوں گا کہ وہ بھی لگوا لیں۔ میں نے اور میرے والدین نے بھی ٹیکہ لگوایا ہے ، سب ٹھیک ہیں۔
واضح ہوکہ دہلی کے دارالحکومت دہلی میں کرونا وائس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 607 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس دوران ایک مریض کی موت ہوگئی ہے ، یہ 6 جنوری کے بعد دہلی میں ایک دن میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔6 جنوری کو 654 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ . دہلی میں بازیافت کی شرح فی الحال 97.85٪ ہے جبکہ اموات کی شرح 1.70٪ ہے۔ یہاں مثبتیت کی شرح 0.76٪ ہے۔ آج ان 607 معاملات کے بعد دارالحکومت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 45ہزار632 ہوگئی ہے۔
اگر مرکز ضوابط نرم کر دے تو تین ماہ میں دہلی کے ہر رہائشی کو کورونا ٹیکہ لگایا جا سکتا ہے : کیجریوال
