Election campaign in Wb,TN,Kerala,   Assam and Pondicherry gain momentum

نئی دہلی: (اے یو ایس)چار ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقے میں انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے جبکہ مغربی بنگال میں خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پہلے مرحلے میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، چناؤمہم زور شور سے جاری ہے۔ سینئر بی جے پی رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جہاں بھی ان کی پارٹی اقتدار میں آئی وہاں مسئلوں کو حل کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ریاست کے پرولیا ضلعے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مودی نے کہا کہ پرولیا ضلعے میں رابطوں کے مسائل ہیں اور پانی کی کافی قلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگل محل علاقے میں زراعت پر مبنی صنعتوں اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کافی مواقع موجود ہیں۔ جناب مودی نے وعدہ کیا کہ اگر مغربی بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ان سب معاملات پر سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان مشرقی مدنپور میں مویانا اسمبلی حلقے اور کھجوری میں پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ جبکہ ٹی ایم سی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی میدنی پور میں تین جگہوں گھاربیتا اور کھڑک پور میں عام جلسوں سے خطاب کیا۔ سمیوکت مورچے کے رہنما بھی اسی ضلعے میں چناو¿ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ریاست کے ا±ن حصوں میں بھی انتخابی مہم جاری ہے جہاں بعد کے مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں پہلے مرحلے میں اس مہینے کی 27 تاریخ کو 30 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔