India & Bangladesh agree to expand co-operation in water resources

نئی دہلی : جوائنٹ ریورز کمیشن کے فریم ورک کے تحت ہندوستان ، بنگلہ دیش آبی وسائل سیکرٹری سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین آبی وسائل میں تعاون بڑھایا جائے گاجس میں تیستا پانی کے اشتراک سے متعلق مجوزہ معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای ٹی کے مطابق اجلاس میں ہندوستانی فریق نے آبی وسائل کو مشترکہ طور پر بانٹنے کے سلسلے میں اپنی خلوص عزم اور نئی دہلی کی جاری کوششوں کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ یہ میٹنگ وزیر اعظم کے 26-27 مارچ ڈھاکہ کے دورے سے پہلے ہوئی ہے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت پنکج کمار ، سکریٹری (آبی وسائل ، آرڈی اینڈ جی آر)نے کی جبکہ بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت وزارت آبی وسائل کے سینئر سکریٹری کبیر بن انور نے کی۔ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ طور پر 54 مشترکہ دریا ہیں جو دونوں ممالک کے لوگوں کی روزی روٹی پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں ، دونوں فریقین نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین قریبی تعاون کو سراہا ہے۔

دونوں فریقوں نے آبی وسائل کے تمام معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، جس میں دریا کے پانیوں کے اشتراک ، آلودگی کے خاتمے ، دریا کے کناروں کا تحفظ ، سیلاب مینجمنٹ ، بیسن مینجمنٹ جیسے فریم ورک شامل ہیں۔مزید یہ کہ اس کے تحت ایک مشترکہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ اس معاملے میں معلومات فراہم کرے گا۔دونوں فریقین نے ڈھاکہ میں جے آر سی فریم ورک کے تحت سیکرٹری سطح پر اگلی میٹنگ کی تاریخ دونوں ممالک کی رضامندی کے تحت طے ہوگی۔