اسلام آباد :پاکستان کے ہنگامہ خیز صوبہ بلوچستان میں میتھین گیس کے دھماکے میں ہلاک ہونے والے کوئلہ مزوروں میں سے8 کان کنوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئیں ۔ ایک عہدیدار نے اس بارے میں معلومات دی۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ، ناصر خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ افغانستان کی سرحد کے قریب ماروار کے علاقے میں ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں ہوا۔
ناصر خان نے بتایا کہ دھماکے کے وقت آٹھ مزدور ڈیوٹی پر تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ میتھین گیس کے بھرنے کے باعث کان گر گئی۔خان نے بتایا کہ ایک مزدور جو اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لئے نیچے گیا تھا ، میتھین گیس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 8لاشیں کان سے نکال لی گئیں۔ دیگر نعشوں کی تلاش کے لئے مہم جاری ہے۔
