نئی دہلی: اداکار سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤزندگی کا حصہ ہے اور وہ لوگوں کی منفی باتوں پر مایوس نہیں ہوتے۔
حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے اداکاروں کو کیریئر کے دوران اتار چڑھاؤ اور مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ سب آپ کو بہت کچھ سکھاتا ہے۔36 سالہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کامزید کہنا تھا کہ جب آپ مشکل میں ہوتے ہیں تو اچھے وقتوں کے مقابلے میں زیادہ سیکھتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب سب کچھ اچھا جارہا ہو تو کوئی آپ پر سوال نہیں اٹھاتا، نہ کوئی تنقید کرتاہے اور نہ ہی آپ کے کام میں کیڑے نکالے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی آپ مشکل دور میں داخل ہوتے ہیں تو پھر آپ کے سیکھنے کا اصل وقت شروع ہوتا ہے۔
