Four terrorists gunned down in encounter with security forces in J&K's Shopian

شوپیان: (اے یو ایس) جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز کی انسدا دہشت گردی کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کے تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ ضلع کے منیہال پورہ گاوں میں پیش آیا جو امام صاحب علاقے میں واقع ہے۔ پولیس نے پہلے دو اور بعد میں مزید ایک جنگجو کی ہلاکت کی اطلاع دیتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی۔

پولیس نے مزید کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک فورسز آپریشن جاری تھا۔پولیس نے تاہم فوری طور پر جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت نہیں کی۔ اس سے قبل جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فورسز اہلکاروں نے منیہال بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔آپریشن شروع ہوتے ہی حکام نے ضلع پھر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیں۔

ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے گذشتہ رات قریب ساڑھے نو بجے مانی ہل بٹہ پورہ امام صاحب علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سخت ترین محاصرے کے دوران سرچ آپریشن شروع کیا۔ سلامتی دستوں نے انتہاپسندوں سے خود سپردگی کرنے کہا لیکن انہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ۔اور سلامتی دستوں پر فائرنگ شروع کر دی جس پر سلامتی دستوں کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔