Heavy rains in Australia's east bring worst floods in 50 years

لندن: بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی سے 18 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے،آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا ہے جس کے بعد کئی گھر تباہ جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں،شدید بارش کے نتیجے میں آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز اور ریاستی دارالحکومت سڈنی کے متعدد علاقے زیر آب آئے ہیں۔

اس علاقے میں شہروں کی سڑکیں اور بڑی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر زیر آب ہیں یہاں تک کہ سیلابی ریلے نے پورے پورے مکانوں کو زیر آب کر دیا ہے۔شدید سیلاب کے باعث ایک گھر کی بنیادیں تک بہہ گئیں۔وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے فنڈز کی پیشکش کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’پچاس برسوں میں ایک بار رونما ہونے والا یہ واقعہ‘ آئندہ پورے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے اور انھوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔