Hundreds in Atlanta rally against hate after spa shootings

واشنگٹن: (اے یو ایس )امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں منگل کو مساج پارلرز پر ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد کی ہلاکت پر لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ہفتے کو اٹلانٹا میں سیکڑوں افراد نے ان حملوں کے خلاف ریلی نکالی اور نسلی تعصب کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔خیال رہے کہ منگل کی شام اٹلانٹا کے مساج پارلرز پر ہونے والے حملوں میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے زیادہ تر ایشیائینژاد خواتین تھیں۔ہفتے کو مختلف رنگ و نسل اور کمیونٹیز سے تعلق رکھنے سیکڑوں افراد اٹلانٹا کے لبرٹی پلازہ میں جمع ہو گئے اور نعرہ بازی کرتے رہے۔مظاہرے میں سینیٹرز رافیل وارنک، جان اوسوف اور ویتنامی نڑاد ریاستی ر±کن ایوانِ نمائندگان بی نوین بھی شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں وارنک نے کہا کہ وہ یہاں ایشیائی نڑاد بہنوں اور بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچے ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ “میں یہ آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔”پولیس نے ان حملوں کے الزام میں 21 سالہ سفید فام نوجوان روبرٹ ایرن کو حراست میں لیا ہے جس پر تین مساج پارلرز میں اندھا دھند فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ہلاک شدگان میں چھ ایشیائینژاد امریکی خواتین بھی تھیں جو ان مساج پارلرز میں کام کرتی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایرن نے اعترافِ جرم کر لیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے نسلی تعصب کی بنا پر یہ کارروائی نہیں کی۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اپنے بیان میں ایرن نے کہا ہے کہ وہ جنسی ہوس میں مبتلا تھا اور اس نے اس کی ترغیب دینے والے مقامات کو اسی بنیاد پر نشانہ بنایا۔البتہ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ جارجیا کے قانون سازوں نے گزشتہ سال نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف ایک قانون بنایا تھا جس کے تحت نسل، رنگ، مذہب، قومیت، جنس یا معذور افراد کے خلاف جرائم کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی تھی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی نوین نے کہا کہ چاہے کوئی اس واقعے کو جو بھی رنگ دینا چاہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایشین کمیونٹی پر حملہ تھا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے صرف ایشیائینژاد کاروباری خواتین کو نشانہ بنایا۔ا±ن کا کہنا تھا کہ نہ صرف ایشیائی کمیونٹی بلکہ سفید فام بالادستی کے نظریے کا نشانہ بننے والے تمام طبقات کے لیے ہمیں آواز بلند کرنا ہو گی۔