نئی دہلی: راجیہ سبھا میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سوشیل مودی نے ایوان میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے 100 کروڑ کی بھتہ لینے کے ملزم کو بچا رہے ہیں۔ انھیں خدشہ ہے کہ انیل دیشمکھ کی برخاستگی کے بعد وہ ادھو ٹھاکرے کے خلاف کچھ اگل نہ دیں۔ اب منتقلی اور پوسٹنگ میں بھی رقم وصول کی جارہی ہے۔
اس پر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ نے راجیہ سبھا میں انیل دیشمکھ کی برخاستگی کے بی جے پی کے مطالبے کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راجیہ سبھا ہے بہار کی قانون ساز اسمبلی نہیں ۔راجیہ سبھا میں قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق کام ہوتا ہے۔
