Gwalior accident: 13 killed in collision between bus and auto

گوالیار: مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کی پرانی چھاؤنی تھانہ حلقے میں گذشتہ روز بس اور آٹو کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں آٹو سوار سمیت 13 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے، جنھیں استپال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی جانب سے جانے والے آ ٹو کی ٹکر مخالف سمت سے آنے والی بس سے ہو گئی۔ جس میں 13 افراد ہلاک اور چار دیگر چار زخمی ہو گئے۔ پولس نے ہلاک شدگان میں آٹو ڈرائیور کے بھی شامل ہونے کی تصدیق کر دی ۔

جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں9خواتین شامل ہیں۔یہ تمام لوگ ایک آنگن واڑی مرکز میں خانساماں تھے اور وہاں کام کر کے گھر واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔

ریاستی وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مسٹر چوہان نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ گوالیار میں بس اور آٹو میں ٹکر سے ہوئے بھیانک حادثے میں کئی انمول زندگیوں کے ختم ہو جانے سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔

میں بھگوان سے ان کی روحوں کو اپنے قدموں میں جگہ دینے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔ان کی حکومت نے ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔