لکھنؤ: لکھنؤکی چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ عدالت نے تبلیغی جماعت کے 9 غیر ملکی شہریوں کو یہ کہتے ہوئے بری کردیا کہ بادی النظر میں ان کے خلاف ایسی کوئی شہادت نہٰں ہے جس سے ان کے خلاف کوئی کیس بنتا ہے۔ ان پر کرونا ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاحتی ویزا کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔
تھائی لینڈ کے ان9 شہریوں کو عدالت نے وبائی امراض اور دیگر کارروائیوں کے الزامات سے بری کردیا۔پریاگراج کی کریلی پولیس نے ان غیر ملکیوں کو 2 اپریل 2020 کو گرفتار کیا تھا۔ان لوگوں کو الزامات سے بری کرتے ہوئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سشیل کمار نے کہا کہ ان لوگوں کے ضمانتی بونڈز اور ذاتی بونڈز مرکزی حکومت کی جانب سے مناسب کارروائی کیے جانے کے بعد ہی واپس کیے جائیں گے۔
انہون نے یہ بھی کہا کہ ملزم غیر ملکیوں کو ان کے پاسپورٹ اور موبائیل فون مرکزی حکومت کی جانب سے ان کے خلاف معرض التوا میں پڑی کارروائی کی تکمیل کے بعد ہی دیے جائیںگے۔ جن غیر ملکیوں کو بری کیا گیا ہے وہ محمد مدالی، حسن پونچو، سیتھیپانگ لی میسی ریپات، سوراسکلاموسلاک، آرسین تھومویا، روم لیکولے ، عبداللہ مامنگ ، عبد الباشر ایدروتھائی اور عبد البھاو¿ ویموتیکان ہیں۔ان سب کو ضمانت مل چکی ہے۔
