PM Modi visits mausoleum of 'Bangabandhu' Sheikh Mujib ur Rehman

ڈھاکہ: ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے جو ان دنوں بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال پورا ہونے کے موقع پر پڑوسی ملک کے دو روزہ دورے پرتھے، دوران قیام شیخ مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تنگی پارا کے بنگابندھوموسولیم کامپلیکس جا کر شیخ مجیب الرحمان کے مزار پر پی گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ بھی موجود رہیں۔

انہوں نے وِزیٹر بک میں اپنے خیالات رقم کیے۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے کئے کئی اہم منصوبوں پر دستخط کیے۔ہفتے کے روز دورہ کے دوسرے دن وزیر اعظم مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے دوطرفہ بات چیت کی جس میں 5 معاہدوں (ایم او یو) پر بھی دستخط ہوئے۔اس کے ساتھ ہی بہت سارے اہم منصوبوں کا بھی اعلان کیا گیا۔

نیز دونوں ممالک کے میتھالی ایکسپریس مسافر ٹرین کا آغاز ہوگا اس کے علاوہ میتھالی ایکسپریس بھی دونوں ممالک کے مابین چلائی جائے گی۔ میتھالی ایکسپریس نامی مسافر ٹرین ڈھاکہ سے نیو جلپائیگوری چلے گی نیز دونوں ممالک کی سرحدوں پر 3 نئے بارڈر ہالٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔دونوں ملکوں کے اعلی رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات کے دوران ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘پڑوسی فرسٹ’ پالیسی کے تحت بنگلہ دیش کو 109 ایمبولینسیں اور 12 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں سونپیں۔