Biden expresses anger over civilian killings in Myanmar

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار میں، جہاں فوج جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ پلٹ کر خود بر سر اقتدار آگئی، سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بے قصور اور معصوم عوام کی حالیہ ہلاکتوں پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خوفناک اور کھلا ظلم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے تو مجھے بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بلا وجہ مو ت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ مسٹر بائیڈن نے ناراضگی کا اظہار میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کرنے والے بے گناہ افراد کے خلاف فوجیوں کے ذریعہ طاقت کے استعمال اور حال ہی میں لوگوں کے قتل کے حوالہ سے کیے جانے والے سوالات کے جواب میں کہیں۔

ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیرمین گریگوری میکس نے کہا کہ سنیچر کو ،جو کہ میانمار کا قومی یوم مسلح افواج تھا،فوجی جونٹا کے خلاف مظاہروں کے دوران 100سے زائد افراد سلامتی دستوں کی فائرنگ میں مارے گئے۔علاوہ ازیں یانگون میں امریکی سینٹر پر بھی فائرنگ کی گئی۔ اس واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔