India celebrates Holi amid alarming surge in COVID cases

نئی دہلی: ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی منایا گیا۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان الگ الگ ریاستوں میں حکومت کی جانب سے تہوار کے لئے پہلے سے گائیڈ لائن جاری کردی گئی تھی ،کچھ جگہوں پر اس پر عمل کیا گیا لیکن کچھ جگہوں پر اس کی خلاف ورزی کی گئی۔

موصول اطلاع کے مطابق زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں نے غازی پور بارڈر پر ہولی کے موقع پر جشن منایا۔ رقص و نغمہ کی محفلیں جمائیں اور زبردست جوش و خروش سے ہولی ہے بھئی ہولی ہے کی گونج میں ایک دوسرے سے گلے ملے مٹھائیاں تقسیم کیں ،ٹھنڈائی پی اور پلائی اور مختلف رنگوں سے ایک دوسرے پر چھڑکاو¿ اور رنگ برنگے پانی کی برسات کی۔ واضح رہے کہ کسان زرعی قوانین کے خلاف چار مہینے سے زائد سے احتجاج کر رہے ہیں۔

دہلی کی سرحدوں میں وہ حکومت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ہولی سے ایک روز قبل ہولیکا دہن یا چھوٹی ہولی کے نام سے ایک تقریب ہو تی ہے جس میں لکڑیاں کھڑی کر کے بدروح ہولیکا کو نذر آتش کرنے کی یاد تاز ہ کرتے ہیں۔ لیکن مرکزی نے ریاستی حکومتوں اور مرکزی علاقوں کو ہدایت دی تھی کہ کوویڈ 19-کے پیش نظر بھیڑ جمع ہونے سے روکنے کے لیے ہولی کا دہن نہ ہونے دیں۔