لکھنؤ: یہاں موصول اطلاع کے مطابق اترپردیش کے شاملی ضلع میں ایک المناک حادثہ میں دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں بچے ایک اور ساتھی بچے کے ساتھ شہر کوتوالی علاقہ کے محلہ مومن نگر میں واقع مدینہ مسجد میں عشا کی نماز ادا کررہے تھے کہ مسجد کا ایک ستون گر گیا جس کے عین نیچے نماز پڑھ رہے تین دب گئے۔
فوری طور پر تینوں بچوں کو ملبے سے نکالا گیا ، لیکن تب تک دو کی موت ہوگئی تھی جبکہ تیسرا بچہ زندہ مگر شدید زخمی تھا جس کو شاملی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔فوت ہونے والے بچوں کی شناخت 12سالہ ہارون ولد خورشید اور 12سالہ موسیٰ ولد مطلوب کے طور پر کی گئی ہے۔
