Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah: Dayaben aka Disha Vakani finally bid the show goodbye?

نئی دہلی: ہندوستان کے مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی اداکارہ دیشا وکانی نے مستقل طور پر شو کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ڈرامہ میں جیٹھالال کی اہلیہ ‘د یابین’ کا کردار ادا کرنے والی دیشا وکانی نے کچھ عرصہ قبل بچے کی پیدائش کی وجہ سے شو سے علیحدگی اختیار کی تھی مگر اب اطلاعات ہیں کہ وہ مستقل طور پر اس شو سے الگ ہو گئی ہیں۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ ایک طویل عرصے سے چلنے والا ٹی وی شو ہے جس کی مقبولیت ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ہے اور اس کی 3 ہزار قسطیں اب تک ٹیلی کاسٹ ہو چکی ہیں۔اس کی کہانی گجراتی تاجر جیٹھالال کے گرد گھوم رہی ہے اور اداکارہ دیشا وکانی اس کھیل میں جیٹھالال کی اہلیہ ایابین کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق شو کے پروڈیوسرز اور اداکارہ کے درمیان معاملات طے نہیں پا سکے جس کے بعد دیشاوکانی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزید اس شو میں کام نہیں کریں گی۔اس لیے اب شو کے مداحوں کے لیے یہ بری خبر ہے کہ شو میں دیابین نظر نہیں آئیں گی۔