لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ یہ ہولی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیر اعلیٰ کے طور پر آخری ہولی ہے۔
اگلے سال ، عوام کو نئی حکومت کے ساتھ ہولی منانے کا موقع ملے گا۔ ہولی منانے کے لئے اپنے گاؤں سیفئی پہنچے اکھلیش نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا انھوں نے کہا بی جے پی حکومت میں جتنا تفرقہ پایا جارہا ہے کسی بھی حکومت میں ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے سماج وادی پارٹی حکومت کی اسکیموں می کا فائدہ اٹھایا اور ہمارے منصوبوں کو اپنا بتاکر انکا افتتاح کیا گیا انہوں نے کہا کہ اگلے سال ریاست کو نئی حکومت کے ساتھ ہولی منانے کا موقع ملے گا ، عوام اس کے لئے تیارہیں۔
اکھلیش نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائے گی۔
