Faiza Hashmi Rafsanjani wants to have direct talk with Syed Ali Khamenei

تہران: (اے یوایس )ایرانی حکومت کی ناقد اور سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحب زادی فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے براہ راست ملاقات اور ان کے ساتھ سیاسی مسائل پر بحث ومباحثے پر زور دیا ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے’تنغنا’ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ ‘بہتر ہے کہ میں ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں براہ راست سپریم لیڈر سے بات کروں۔

اس طرح ہوسکتا ہے کہ میں اپنے ملک میں اصلاحات کی کوشش میں کامیاب ہوسکوں’۔ایران کے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فائزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایران کے موجودہ حالات حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ میں بہت مایوس ہوں۔ اگرعالمی درجہ بندی میں دیکھا جائے تو ایران کا شمار اچھے ممالک میں آخری اور برے ممالک میں پہلے نمبروں پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کسی اور انقلاب کی کوئی ضرروت نہیں۔ ایک انقلاب کافی ہے۔ انہوں نے مہذب انداز مین سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے احتجاج اور تنقید جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اپنی اصلاح پسند جماعت سمیت دیگر اصلاح پسندوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فائزہ ہاشمی نے کہا کہ اصلاح پسند اپنی جماعتوں میں بھی جمہوری رویے پر عمل پیرا نہیں ہیں۔ ایران میں سب سیاسی قوتیں انتخابی انجینیرنگ میں لگی ہوئی