J&K reports 359 new COVID19 cases, 1 death

سرینگر: (اے یو ایس) و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آرہی ہے۔ اس موذی وائرس سے مزید 373افراد متاثر ہوئے اور 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔سوموار کو 100دنوں کے بعد متاثرین کی تعداد 350کا ہندسہ پار کرگئی تھی۔ اس سے قبل 13 جنوری کو متاثرین کی تعداد کم ہوکر صرف 38رہ گئی تھی۔ سوموار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ریکارڈ 37ہزار 24ٹیسٹ کئے گئے جن میں 359افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 280مقامی سطح پر جبکہ 79افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے کے بعد مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ 359نئے معاملات میں 93جموں جبکہ 266کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے متاثرین میں 202مقامی سطح جبکہ 64بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ اس دوران سرینگر شہر میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔متاثرین کی مجموعی تعداد 77719ہوگئی ہے جن میں1255فوت اور1678ابھی سرگرم معاملات موجود ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں965،بارہمولہ میں305، بڈگام میں 144،پلوامہ میں 77،کپوارہ میں 59،اننت ناگ میں 31، بانڈی پورہ میں25، گاندربل میں 17، کولگام میں 31اور شوپیان میں 22افراد ابھی زیر علاج ہیں۔

جموں صوبے میں سوموار کو 93افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 78مقامی سطح پر جبکہ 15سفر کرکے واپس جموں لوٹے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52868ہوگئی ہے جن میں 735فوت اور615معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ سرگرم معاملات میں جموں میں459،اودھم پور میں 20، راجوری میں 11،ڈوڈہ میں5، کٹھوعہ میں 40، سانبہ میں15، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں18، رام بن میں23 اورریاسی میں 7افراد زیر علاج ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 30ہزار587ہوگئی ہے جن میں سے 1990 موت کی آغوش میں چلے گئے۔