Election Commission seeks report over violence during polling in Bengal's Nandigram

کولکاتا: معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نندی گرام میںبویال علاقے جہاں کے بوتھ کا دورہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کیا تھا میں تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی ہے ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی نے نندی گرام میں متعدد بوتھوں کا دورہ کیا تھا جہاں ان کا مقابلہ انہی کے سابق معتمد خاص شوبھندر ادھیکاری سے ہے، ممتابنرجی جیسے ہی بویال بوتھ پہونچی وہاں بی جے پی حامیوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔

ممتابنرجی کے دورے کے بعد وہاں تشدد کے واقعات ہوئے ۔ مرکزی سلامتی دستوں نے امن قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔واضح ہو کہ دوسرے مرحلے میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں ، آسام (آسام اسمبلی انتخابات 2021) میں جمعرات کے روز 77.21 فیصد رائے شماری ہوئی جبکہ مغربی بنگال میں 82.8 فیصد رائے دہی ہوئی۔ الیکشن کمیشن (ای سی) نے اس بارے میں معلومات دی۔ کمیشن نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے 69 اسمبلی حلقوں کے 21،212 پولنگ اسٹیشنوں پر دوسرے مرحلے کے انتخابات پر امن تھے۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ریاست میں دوسرے مرحلے میں شام کے 5 بجے تک 30 اسمبلی حلقوں میں 80.43 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ آسام کے دوسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 39 اسمبلی حلقوں میں 73.03 فیصد ووٹنگ ہوئی۔