Lockdown imposed in Maharashtra's Nandurbarht till April 15

ممبئی:(اے یو ایس )مہاراشٹرمیں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر اب ایک اور ضلع میں لاک ڈاو¿ن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے اور مہاراشٹر کے نندربار ضلع میں بدھ کے روز سے پورا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو 15 اپریل تک نافذ رہے گا ۔

اس مدت کے دوران لازمی خدمات برقرار رہیں گی۔ لاک ڈاو¿ن کے دوران تمام غیر ضروری خدمات اور دیگر اشیاءجیسے مقامی بازار ، سینما ہال ، مال اور مذہبی مقامات بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پورا لاک ڈاو¿ن لگانے کا فیصلہ تب وقت لگایاگیا ہے جب پچھلے کچھ دنوں میں ضلع میں روزانہ 400 سے زیادہ معاملے سامنے آنے لگے ۔

دریں اثناءپورے مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ چکے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر کے اضلاع سے آرہی ہے۔ وہ بھی ان میں سے سب سے اوپر پونے کا نمبر ہے۔ مہاراشٹر سے جتنے بھی معاملے سامنے آ رہے ہیں ۔وہ بھی ان میں سے سب سے اوپرپونے کا نمبر ہے۔مہاراشٹر سے جتنے بھی معاملے سامنے آرہے ہیں۔ان میں سے21فیصد پونے سے آرہے ہیں۔مہاراشٹر میں بدھ کو39,544 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔جو وبا نازل ہونے کے بعدسے ایک دن کا دوسرا سب سے زیادہ معاملہ ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28,12,980 ہوگئی ہے۔

اس سے تین دن پہلے ریاست میں کوویڈ 19 کے 40,414نئے معاملے رپورٹ ہوئے تھے جو اب تک کا سب سے زیادہ کیس ہے۔دریں اثناءممبئی میں 5,399 نئے کیسزسامنے آئے تھے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4,14,773 ہوگئی۔ جہاں 15 متاثرہ افراد کی موت سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 11,690 پر پہنچ گئی ہے۔