Poll results in 4 states particulartly W Bengal and Assam to decide course of national politics, says Sanjay Raut

ممبئی: شیوسینا کے رہنما سنجے روت نے کہا ہے کہ چار ریاستوں خاص طور پر آسام اور مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج قومی سیاست کے مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔ راوت نے جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں
ہے لیکن کانگریس اس کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔اور دونوں پارٹیوں میں کانٹے کا مقابلہ دکھائی دے رہا ہے۔ روت نے مزید کہا کہ دوسری جانب بی جے پی نے مغربی بنگال میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے لیکن ممتا بنرجی شیرنی کی طرح مقابلہ کر رہی ہیں اور “یقینناً فاتح کے طور پر ابھریں گی”۔

واضح ہوکہ مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے ایک روز قبل ، ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو ایک خط لکھ کر مودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی جس میں انہوں نے قائدین حزب اختلاف سے جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہونے کی استدعا کی تھی۔ ممتا بنرجی نے یہ مکتوب 15 غیر بی جے پی جماعتوں کے قائدین کو ارسال کیا تھا۔

ممتا بنرجی کی اس اپیل کی راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کے توسط سے حمایت کی ہے ۔شوک گہلوت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا جی نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جو خط لکھا ہے اور مرکز کے ذریعہ ریاستی فنڈز روکنے کے بارے میں جو بات کی ہے، اس کے حوالے سے میں نے پہلے اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ مرکزی حکومت کس طرح ریاستوں سے سوتیلا سلوک کر رہی ہے ، ایک طرف وزیر اعظم باہمی تعاون پر مبنی وفاق کی بات کرتے ہیں ، دوسری طرف ریاستیں معاشی طور پر کمزور پڑ رہی ہیں۔