Two dead in Ayodhya after consuming spurious liquor

اجودھیا:(اے یو ایس )اترپردیش کے ایودھیا میں ضلع انتظامیہ اور آبکاری محکمہ کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔جس کی وجہ سے زہریلی شراب پینے سے دو گاﺅں والوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔جبکہ تین کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔جس میں سے ایک کو امبیڈکرنگر اور دو کواجودھیا اسپتال میں بھرتی کرایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ایک کو لکھنؤ ریفر کردیاگیا اور ایک کا علان کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ ضلع اجودھیا کے گوسائیں گنج تھانہ علاقے کے ترلوک پور کا ہے۔جہاں پنچایت الیکشن کے مد نظرموجودہ گاﺅں پردھان کے یہاں ہولی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ شام کا کھانا اور شراب پینے کے دوسرے دن پانچ گاﺅں والوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔جنہیں اجودھیااور امبیڈکر نگر میں علاج کے لئے بھرتی کرایاگیا ہے۔جہاں علاج کے دوران دو کی موت ہوگئی جبکہ تین کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

سانحہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پہنچے ضلع افسر اور ایس ایس پی نے موقع کا جائزہ لیا اور اہل خانہ کی تحریر ملزم موجودہ گاﺅںپردھان پر مقدمہ درج کرکارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ دریں اثنا ریاست کے ایک اور ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ اودے پور علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کے حوالے سے پو لیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر کے مطابق تھانہ اودے پور علاقے کے کٹریہ ،رتی پور گاوں میں شراب پی کر مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے ،جبکہ تین افراد زیر علاج ہیں۔ جبکہ پولیس نے خصوصی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا ۔