Naidu calls upon youths to nurture passions,competence and open to learn

نئی دہلی: (اے یوایس) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے نوجوانان ہند سے اپیل کی ہندوستان کے شاندار ماضی اور کاروباری صلاحیتوں اور جدت طرازی کے جذبے سے استفادہ کرنے اور اس سے ترغیب لیں۔ انہوں نے یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں سے بھی کہا کہ وہ طلبا کو 21 ویں صدی کی مہارت سے آراستہ کریں تاکہ وہ ملازمت کے تخلیق کاروں کی حیثیت سے سامنے آسکیں۔ بھونیشور میں اتکل یونیورسٹی کے 50 ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے طلبا اور اساتذہ کو بین الاقوامی تعلیم کے ہندوستان کی شاندار روایت کو یاد دلایا۔

نائب صدر نے قدیم ترین ہندوستانی تعلیمی ادارے جیسے تکشیلا، نالندہ، ولابھی اور وکرم شیلاکی مثال دیتے ہوئے ہرفن مولا اور جدت طراز شخصیات کو پیدا کرنے کی ہندوستان کی عظیم روایت کو واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا جو ملک کو سماجی اور اقتصادی طور پر تبدیل کرسکتے ہیں۔ تعلیم کا مقصد نہ صرف علمی ترقی ہے بلکہ کردار کی تشکیل اور 21 ویں صدی کی کلیدی صلاحیتوں سے آراستہ جامع اور ہرفن مولا شخصیات کو تیار کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ اڈیشہ 62 مختلف قبائلی برادریوں کا گھر ہے جو ریاست کی مکمل آبادی کی 23 فیصد پر مشتمل ہے۔ جناب نائیڈو نے ترجیحی طور پر ان کی ترقی اور فلاح وبہبود کے اقدام پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قبائلیوں کے ساتھ احترام اور حساسیت کے ساتھ پیش آنا چاہئے اورقبائلیوں کے تئیںقدیم رویہ غلط ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہمارے پاس قبائلی برادریوں سے بہت کچھ سیکھنے کیلئے ہے۔ جو فطرت کے مطابق ہم آہنگی سے سادہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس سلسلے میں نائب صدر نے تحقیقی وتربیتی ادارے(ایس سی ایس ٹی آرٹی آئی) کی جانب سے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائلیوں پر کئے گئے مطالعہ کا بھی حوالہ دیا۔