’Myanmar coup: a blow to democracy

لندن: دی ڈیموکریسی فورم لندن کے زیر اہتمام ایک ویبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ 20اپریل بروز منگل یو کے کے وقت کے مطابق دوپہر 2 تا 4 بجے سہ پہر اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ تا ساڑھے آٹھ بجے شب میانمار بغاوت: جمہوریت پر کاری ضرب کے عنوان سے ہونے والے اس آن لائن سمینار کو فیس بک،یو ٹیوب اور ٹوئیٹر پر براہ راست دیکھا اور سنا جا سکے گا۔

اس لائیو ویبنار میں ان عوامل و عواقب کو جانچا اور پرکھا جائے گا جو فوج کے ذریعہ اس قدر بے رحمی ا ور بربریت سے جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ پلٹنے کا باعث بنے۔اور اس سے میانمار کے عوام کو کیا فیض پہنچا اور کیا بھلا ہوا۔مقررین اس پر بحث کریں گے کہ فوج کس طرح آزادانہ بولنے، آواز بلند کرنے ، لوگوں کے جمع ہونے اوراحتجاج کرنے کو بے رحمی سے کچل رہی ہے اور کس طرح میڈیا کا گلا گھوٹا جا رہا ہے۔

ہمارے پینلسٹ میانمار میں نہایت حوصلے اور بہادری سے کی جانے والی مزاحمت، علاقائی و بین الاقوامی ردعمل کو اجاگر کریں گے اور کہیں گے کہ ملک کو کس طرح جمہوریت کی جانب واپس لایا جا سکتا ہے۔نیز اس ضمن میں کیے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب دیں گے۔