سرینگر : (اے یو ایس) جموں و کشمیر میں جان لیوا کورونا وائرس وبا کے تیزی سے پھیلاو¿ کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے دربار موو نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عام طو پر موسم گرمامیں جموں و کشمیر کا دارلخلافہ جموں سے سری نگر منتقل ہو جایا کرتا تھالیکن 144سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ روایت کے مطابق سال میں دو بار ہونے والا دربار موو اس سال نہیں ہو رہا۔ موسم گرما اور موسم سرما میں دارالخلافہ تبدیل کرنے کا سلسلہ اس وقت کے حکمران مہاراجہ گلاب سنگھ نے 1872میں شروع کیا تھا جو گذشتہ سال تک پوبندی سے جاری تھا ۔لیکن کوویڈ19-کی بدترین صورت حال کے پیش نظر اس بار یہ روایت توڑنا پڑی۔ اس وقت جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت سے جاری ہے۔
بدھ کو مزید 1086افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 248افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں۔ اس دوران مزید 5افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 37ہزار 959ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1086افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 402جموں جبکہ 684افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 684متاثرین میں 109افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں جبکہ 575افراد مقامی سطح پر متاثرین کے رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے۔ کشمیر کے متاثرین میں سرینگر میں 388، بارہمولہ میں 107، بڈگام میں 53، پلوامہ میں 12، بانڈی پورہ میں 23، گاندربل میں 19،کولگام میں 19 اورشوپیان سے 11تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں 2افراد وائرس سے فوت ہوئے جن میں نورباغ کا 75سالہ شخص اور لال بازارکی 72سالہ معمر خاتون شامل ہے۔
اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 1285ہو گئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 85ہزار کا ہندسہ 85ہزار50تک پہنچ گئی۔ جموںمیں 402افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 139بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے والے شامل ہیں جبکہ 263مقامی سطح پررابطے میں ا?نے سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین میں ضلع جموں میں 199، ادھمپور میں 37، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں ایک، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 19، کشتواڑ میں 0، پونچھ میں 19، رام بن میں 7 اور 85ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں مزید 3افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 757ہوگئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد56ہزار686ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں 2042افراد کو وائرس نگل گیا ہے جبکہ 1لاکھ 41ہزار 736ہوچکی ہے۔
