Turkey imposes partial Ramadan lockdown amid record cases

انقرہ: (اے یو ایس)ترکی میں رمضان المبارک میں کورونا کے پھیلاﺅکو روکنے کے لیے صدر رجب طیب اردوغان نے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ واضح ہو کہ ترکی میں کرونو مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہوٹلوں سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ بیکریز کے اوقات کار بھی کم کر دیئے گئے۔

ترکی میں رات کے کرفیو کے وقت میں اضافہ کرتے ہوئے 9 بجے کے بجائے 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کردیا گیا ہے۔انٹرسٹی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی محدود کردیا گیا جبکہ بند جگہوں پر تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ادھر بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ میں 19 اپریل سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد صدر اردوغان نے ٹیلی ویژن سے براہ راست عام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت اندرون شہر سفر پر پھر سے پابندی عاید کر رہی ہے، 65سال سے زائد اور 18سال سے کم عمر کے لوگوں کو سرکاری ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی لگا رہی ہے،سرکاری زمرے میں کام کے اوقات میں کمی کر رہی ہے،اسپورٹس سینٹرز بند کر ہی ہے اور شبینہ کر فیو میں توسیع کر رہی ہے۔ جو اب شام سات بجے سے صبح 5بجے تک رہے گا۔