واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے مفرورتاجر نیرو مودی کی ہندوستان حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت نے گذشتہ ہفتے نیرو مودی کی بھارت حوالگی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ نیرو کو بھارتی عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ، یہ معاملہ برطانیہ کی وزیر داخلہ کے زیر غور رہا۔ جمعہ کو ، پٹیل نے مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کو منظوری دی۔
بھارتی تفتیشی ایجنسیوں نے طویل قانونی جنگ کے بعد یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ مودی پر پنجاب نیشنل بینک سے اربوں روپئے کے گھپلے کا الزام ہے۔ نیرو مودی نے حوالگی سے بچنے کے لئے برطانیہ کے عدالتی نظام کا سہارا لینے کی بہت کوشش کی ، لیکن ناکام رہا۔ لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت نے نیرو مودی کی حوالگی کے خلاف تمام درخواستوں کو خارج کردیا۔ عدالت نے اسے ممبئی کی ا?رتھر روڈ جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔ اسے جیل میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی ہیں۔ متعدد بدعنوانیوں میں ملوث اور ملک سے فرار ہونے والے تاجروں کو وطن واپس لانے اور انہیں قانونی دئرے میں لانے کی سمت یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
