نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی سے ، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین ددی جائے گی۔ ابھی تک کورونا ویکسین کا ٹیکہ انداز ی مہم میں صرف 45 سے زائد عمر کے افراد کو ہی کورونا ویکسین دی جارہی تھی۔
اب مودی حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق 18سال عمر سے زائد کے تمام لوگوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوئے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی ہم جو16جنوری سے شروع ہوئی تھی دنیا بھر میں سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔
