واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق کل رات 10بجے سے 26 اپریل، پیر کی صبح 5 بجے تک دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔وزیراعلیٰ نے اروندکیجریوال نے کل پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں کی تقریب کی اجازت ہوگی اور اس ایک تقریب میں 50افراد سے زیادہ شرکت نہ کریں وزیراعلیٰ نے بتایاکہ لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی شعبہ صحت ایک سنگین حالات سے گزرہاہے اوراسپتالوں میں بستروں اور آکسجین کی شدید قلت ہو گئیہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں ہرروز کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک ہی دن میں دہلی میں 25ہزار سے زائد کورونا کے کیس درج کیے گئے ہیں اسی لیے اب سخت فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں دوسری ریاستوں کے شہریوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت تمام شہریوں کو ممکن سہولتیں فراہم کریگی۔لاک ڈاون کے دوران شراب کی دکانیں بھی بند رہنے کی اطلاع ملتے ہی شراب کے عادی لوگوں نے شراب ٹھیکوں کی طرف دوڑ لگا دی۔
کئی جگہ دکانوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آئی۔ کچھ دکانوں پر سماجی فاصلہ اور دیگر کرونا ضابطہ کی دھجیاں اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔دہلی کے خان مارکیٹ میں واقع شراب کی دکان کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اس طرح جمع تھے،گویا یہ لوگ سماجی دوری کے حالے سے تمام ہدایات کی دھجیاں اڑا رہے تھے ۔ 6دن کے لاک ڈاون کے حساب سے لوگ اسی مقدار میں شراب بھی لے جا رہے ہیں۔دریں اثنا شیوپوری گیتا کالونی میں ایک دکان پر شراب خریدنے آئی ہوئی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ انجکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ الکحل سے فائدہ ہوگا، مجھے دوائیوں سے کوئی اثر نہیں پڑے گا پیگ سے اثر ہوگا۔
