نئی دہلی: ہندوستان می نے امید ظاہر کی ہے کہ حیدرآباد میں واقع بائیولوجیکل ای کی تیار کردہ دیسی ویکسین اگست کے مہینے سے دستیاب ہونے لگے گی۔ یہ معلومات کل یہاں وزارت صحت کی پریس کانفرنس میں دی گئیں۔ یہ ویکسین مرکزی حکومت کی مدد سے بنائی جارہی ہے۔ فیز ٹو بایولوجیکل ای ویکسین کا ٹرائل ختم ہوچکا ہے ، جلد ہی مرحلہ تین میں اس کی آزمائش ہوگی۔ ملک میں اس وقت دو ویکسین کووچیلڈ اور کوکیسن ویکسین لوگوں کو دی جارہی ہیں۔اسی دوران بائیولوجیکل ای لمیٹڈ کوویڈ19-کی ایک ارب خواراکیں تیار کرے گا جس میں کواڈ ویکسین پارٹنر شپ کے تحت جانس اینڈ جانسن کے ذریعہ تیار کی گئی ویکسین بھی شامل ہے۔