MP ex-Deputy CM Pyarelal Kanwar’s son, daughter-in-law, granddaughter murdered in Chhattisgarh's Korba; accused arrested

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں تہرے قتل کی ایک دلخراش واردات میں مدھیہ پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پیارے لال کنور کے کنبہ کے تین افراد کو کسی تیز دھار والے ہتھیار سے بڑی بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ ا جن لوگوں کو قتل کیا گیا ہے ان میں ان کا بیٹا ہریش کنور ، بہو سمترا کنور اور 6 سالہ پوتی آشی شامل ہیں۔یہ سبھی ضلع کوربا کے ارگا تھانہ علاقے کے تحت بھینسما گرام میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے ۔

پولیس (چھتیس گڑھ پولیس) اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ، یہ واقعہ بدھ کی صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان ہوا۔ کوربا پولس کے سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سراغ لگانے کے بعد ہم نے ملزم ہربھجن، اس کی بیوی دھنکور،اس کی چھوٹی بیٹی اور سالے پارمیشور، سریندر اور رام پرساد کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولس کی مستعدی اور پولس جمیعت کی فوری تعیناتی نیز ڈاگ اسکواڈ کے استعمال سے ان سب کی گرفتاری آسان ہو گئی۔