نئی دہلی: ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نے عالمی سطح پر خدشات پیدا کر دیے ہیں اور متحدہ عرب امرات نے دوبئی اور ہندوستان کے درمیان پروازیں روک دیں۔امرات سے جاری اطلاع کے مطابق امارات نے 25 اپریل سے دبئی اور بھارت کے درمیان 10 دن کے لئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اس اچانک فیصلہ سے متعدد لوگوں کے لیے زبردست پریشانیاں پید ا ہو گئیں اور ان کے سفری پروگرام درہم برہم ہو گئے۔نیز انہوں نے ان پابندیوں پر عمل آوری سے پہلے پہلے اپنے مستقر پہنچنے کے لیے در بدر بھٹکنا شروع کر دیا ہے۔
یو اے ای کی جانب سے دوبئی ہندوستان کے دمیان پروازوں رپ دس روزہ پابندی کا نفاذ 24اپریل بروزہفتہ کو دوپہر 11بج کر59منٹ سے شروع ہوگا۔وہ مسافر جنہوں نے گذشتہ14روز کے دوران ہندستان میں قیام کیا ہوگا نہیں بھی کسی بھی دوسرے مقام سے یو اے ای کے لیے کسی پرواز سے نہیں آنے دیا جائے گا۔البتہ اس پابندی کا اطلاق یو اے ای کے شہریوں پ، سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز اور حکومتی وفود پر ر نہیں ہوگا اور یو اے ای سے پروازیں حسب دستور جاری رہیں گی ۔
