Shehbaz released from jail after nearly seven months as bail approved

لاہور: قومی اسمبلی میں حز اختلاف کے قائد و پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدرا ور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف تقریباً6ماہ کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ کی ایک مکمل بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں پیشگی ضمانت گرفتاری پر رہا کر دیا۔جمعہ کو ان کی رہائی کے احکام جیل حکام کو پہنچا دیے گئے جس کے بعد انہیں فی الفور رہا کر دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد واریاچ نے شریف کی رہائی کی تصدیق کر دی ۔رہائی کے بعد شہباز شریف اپنی ماڈل ٹاو¿ن رہائش گاہ چلے گئے۔

پاکستان ملسم لیگ نواز کے رہنماو¿ں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وئرس کے پیش نظر وہ شہباز شریف کی رہائی کا کوئی جشن منائیں گے اور نہ ہی کوئی ریلی کریں گے۔جمعرات کے روز جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس سید شہبز علی رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نے بنچ کے دونوں ججوں کی موجودگی میں کھلی عدلات میں اپنا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ واضح ہو کہ گزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے انہیں احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔