At least 10 dead as jeep returning from wedding falls into Ganga river at Patna's Peepapul

پٹنہ: بہار میں ایک اندوہناک حادثہ میں اس وقت ایک ہی خاندان کے کم از کم 10افراد ہلاک ہوگئے جب ریاست کے دارالخلافہ پٹنہ کے دانا پورمیں پیپا پل پر ایک مسافر گاڑی گنگا ندی میں گرگئی ۔ اس حادثہ میں 10 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ متعدد لاپتہ ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی جو اکھیر پور میں ایک شادی میں شرکت کر کے دانا پور کے چترکوٹ نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ واپس جارہے 25 افراد کو لے کر پیپا پل سے گذر رہی تھی توازن بگڑ جانے سے ندی میں جا گری۔ مسافر تلک تقریب سے واپس آرہے تھے۔ جائے وقوع پر موجود امدادی کارکنوں نے ندی سے 10لاشیں بر آمد کیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔

ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو چار لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی لوک سبھا رکن اور سابق مرکزی وزیر رام کرپال یادو جائے وقوعہ پہنچ گئے اور بچاو¿ کے کام کی نگرانی کی۔یادو نے خبر ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً دو گھنٹے سے جائے حادثہ پر موجود ہیں اور بچاو¿ کے کام میں تیزی یقینی بنائی۔