Ensure no oxygen tanker, meant for any state, is stopped: PM

نئی دہلی: ملک میں بڑھتے ہوئے آکسیجن بحران سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے متاثرہ11 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آکسیجن اور ضروری ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدام کریں۔اسی کے ساتھ ہی ، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ریاستوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کسی بھی آکسیجن ٹینکر کو نہ روکا جائے اور ضروری طور پر اسپتالوں میں مطلوبہ آکسیجن پہنچانے کے لئے ریاستی رابطہ کمیٹی جلد تشکیل دی جائے۔

اس سے نمٹنے کے لئے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر 10 ریاستوں کے وزرائے اعلی کو اہم ہدایات جاری کیں۔ویر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت آکسیجن ٹینکروں کے سفری اوقات اور ان کے چکر لگانے کے اوقات میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔اس کے لیے ریلویز نے آکسیجن ایکسپریس شروع کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آکسیجن ٹینکرز بذریعہ فضائیہ بھی بھیجے جارہے ہیں تاکہ ایک طرف کا سفری وقت کم کیا جا سکے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت حال میں ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم کمزور نہیں پڑنی چاہئے۔وزیر ارظم نے اس کا خاص طور پر ذکر کیا کہ کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام چلا رہا ہے اور ملک میں اب تک 13کروڑ ویکسین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔اور اب یکم مئی سے 18سال سے زائد عمرکے بھی تمام لوگوں کو ٹیکہ لگ سکے گا۔