Fire at Vijay Vallabh Hospital in Mumbai's Virar, 14 Covid-19 patients die

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق جمعہ کے روم علی الصبح ممبئی کے ویرار میں واقع وجئے ولبھ اسپتال میں اچانک آتش زدگی شروع ہوئی۔ اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر دلیپ جین نے تصدیق کی کہ اس واقعہ میں کووویڈ۔19 کے 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انتہائی نگہداشت یونٹ یعنی آئی سی یو میں ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ صبح 3.15 بجے کے لگ بھگ شروع ہوئی۔دوسری منزل پر لگی آگ اتنی شدت کی تھی کہ اس پر تمام تر کوششوں کے باوجود جلد قابو نہیں پایا جا سکا۔

تقریبا ڈھائی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد صبح 5.30 بجے آگ پر قابو پایا جا سکا۔جس وقت آگ لگی اسپتال میں90مریض تھے جن میں سے18انتہائی نگہداشت والے شعبہ میں تھے۔ اسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی اے سی یونٹ میں دھماکہ ہوجانے سے لگی۔ہلاک شدگان میں 6خواتین اور 8مرد ہیں۔ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد آئی سی یو میں دھواں بھر گیا کچھ حصوں میں چھت گرنے لگی بستر اور فرنیچر چاروں طرف بکھرا پڑا تھا اور مریضوں کے رشتہ دار اسپتال کے باہر آہ و زاری کر رہے تھے۔