واشنگٹن:امریکی صدرجوبائیڈن نے، جنہوں نے2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 فی صد تک کمی کا وعدہ کرتے اور یہ کہتے ہوئے کہ ان کے اخراج کی سطح کو 2005 تک لایا جائے گا، کانفرنس کا افتتاح کیا تھا، دو روزہ سربراہ اجلاس کے دوسرے اور آخری روز شریک ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کریں اور وہ ممالک جنہوں نے مل کر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی ہے وہ اپنے شہریوں کے لیے اس کا ثمرہ پائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو وعدے ہم نے کیے وہ ضرور پورے ہوں گے۔ نیز امریکا، روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی پر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے روس کے صدر ولادمیر پوتین کی جانب سے دنیا میں جدید کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کرنے میں تعاون کے مطالبے پر مسرت کا اظہار کیا۔ پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی سربراہی اجلاس میں خطاب کیا ۔بائیڈن نے اس موقع پراس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ”امریکا ایک مرتبہ پھر تحفظ ماحول کی مہم میں قائدانہ کردار ادا کرے گا اور وہ صرف ”اخلاقی اوراقتصادی حاکمیت“ ایسے ایشو ہی کی قیادت کے لیے انتظار نہیں کرے گا۔
