سرینگر:(اے یوایس) جنوبی ضلع شوپیان کے ایک32سالہ نوجوان سمیت وادی کشمیر میں پیر کو مزید10افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ضلع شوپیان کے32سالہ شہری کو15اپریل کے روز ایس ایم ایچ ایس میں داخل کرایا گیا تھا۔اسی طرح مسلم پیر سوپور کے ایک45سالہ شہری صدر اسپتال میں ہی داخل تھا جہاں یہ دونوں فوت ہوگئے۔
قمرواری سرینگر کی ایک50سالہ خاتون کو21اپریل کے روز داخل کیا گیا تھا اور بھی آج ہی انتقال کر گئی۔برین نشان کا ایک59سالہ شہری صدر اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس نے آخری سانس لی۔آج جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں پانپور کا82سالہ شہری،صفا پورہ بانڈی پورہ کا مریض اور بارہمولہ ٹنگمرگ کا75سالہ شخص بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں میں گذشتہ رات بھر میں تین کورونا مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔
