نئی دہلی: سرکاری ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ حکومت نے آکسیجن کی کمی کے دوران کوویڈ 19 مریضوں کے لئے بینکاک سے 18 آکسیجن پلانٹ اور فرانس سے 21 آکسیجن پلانٹ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم کیجریوال نے کہا ، “دہلی حکومت نے بینکاک سے 18 آکسیجن ٹینکروں کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے جو کل سے شروع ہوگا۔ ہم نے مرکز سے گذارش کی ہے کہ ہمیں اس کے لئے ایئر فورس کے طیارے کے استعمال کی اجازت دیں۔ بات چیت جاری ہے۔ “مجھے پوری امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوگی۔ اس سے نقل و حمل کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔”
دہلی حکومت بنکاک سے 18 آکسیجن ٹینکر اور فرانس سے 21 آکسیجن پلانٹ منگوا رہی ہے:کیجری وال
Apr 28, 2021
