بہرائچ: (اے یوایس)اترپردیش کے ضلع بہرائچ ۔لکھنو¿ شاہراہ پر جرول روڈ تھانہ علاقے میں پیر کی دیر رات دو بسوں کی آپس میں ٹکر ہوگئی۔ بس کے ڈرائیور سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔جبکہ چھ دیگر مسافر داخل ہوگئے۔جن میں دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سینئر افسران کو جائے واردات پر پہنچ کر بچاﺅ اور راحت کا کام کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کنور گیانجیا سنگھ نے بتایا کہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے جرول روڈ تھانہ علاقے کے شکلا ڈھابے کے قریب لکھنو¿ سے گونڈہ جارہی ایک روڈ وےز بس اور گونڈا سے لکھنو¿ کی طرف جارہی پرائیویٹ بس ٹکر ہوگئی۔ جس میںڈرائیور سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو بس کے اندر سے نکال کر قریبی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) مصطفی آباد لے گئی۔اے ایس پی نے اطلاع دی کہ سی ایچ سی میں علاج کے دوران رام چندر ، شیو ناتھ شکلا اور آکاش تیواری کی موت ہوگئی۔رام چندر کا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی 2 افراد کو علاج کےلئے ایک بڑے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ بقیہ 4 زخمیوں کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں جاری ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود پولیس فورس نے حادثہ ہوئے بس کوسڑک سے ہٹا کر آمد ورفت بحال کرا دیا ہے۔دوسری جانب لکھنو¿ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مذکورہ سڑک حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور سینئر عہدیداروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور تمام زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
