Manmohan Singh discharged from AIIMS

نئی دہلی:(اے یو ایس)سابق وزیراعظم منموہن سنگھ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ منموہن سنگھ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔88سالہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کو 19 اپریل کو کورونا وائرس جانچ میں مثبت پائے جانے پر دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کیا گیا تھا۔تاہم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی ڈاکٹ سنگھ ویکسین کی دونوں خوراک لے چکے تھے۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹوئیٹ کیا کہ ملک ڈاکٹر سنگھ کے رو بصحت ہونے سے بڑا مسرور ہے اور ان کو عمدہ صحت اور درازی عمر کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔مسٹر چدمبرم نے راجستھا کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی بھی جلد صحت یابی کے لیے نیک خوہشات پیش کی ہیں۔