Haryana Under Lockdown From Tomorrow For A Week

نئی دہلی: دہلی اور ہریانہ سے موصول سرکاری اطلاع کے مطابق کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر قومی دارالحکومت سے متصل ریاست ہریانہ میں ایک ہفتہ کے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کر دیا گیا جبکہ دہلی میں لاک ڈاؤن کی میعاد میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کر دی گئی ۔

فی الحال ، دہلی میں 3 مئی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن تھا۔ کیجری وال نے کہا کہ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن چین کو توڑنے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران اوسطاً پوزیٹیویٹی کی شرح 33 فیصد رہی ہے۔ دہلی حکومت اسپتالوں میں بستر بڑھانے میں مصروف ہے ، لیکن آکسیجن کا مسئلہ باقی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس وقت لاک ڈاو¿ن ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے بتایا کہ کوویڈ 19- کی دوسری ہلاکت خیز لہر پر قابو پانے کے لیے ہریانہ میں بھی سات روز کا مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کا نفاذ 3مئی سے ہوگا۔ہراینہ میں گذشتہ روز 13588نئے کیسز درج کیے گئے جبکہ 125اموات ہوئیں۔ جس ے ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4341اور کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5لاکھ ایک ہزار566ہو گئی۔