Mamata wins Bengal, DMK TN, LDF Kerala, BJP Assam

نئی دہلی:چار ریاستوں ور ایک مرکزی علاقہ میں حال ہی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے رجحانات اور نتائج کے مطابق مغربی بنگال اور کیرل میں حکمراں اتحاد کی اورآسام میں حکمراں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی یقینی ہے جبکہ تمل ناڈو میں حکمراں اناڈی ایم کو اقتدار سے بے دخل کر کے ڈی ایم کے ریاست میں دس سال بعد اقتدار میں واپس آنے کی جانب گامزن ہے۔

پانچوں اسمبلیوں کے لیے ووٹوں کی گنتی بڑے پرسکون ماحول میں ہوتی رہی۔ ۔ ووٹوں کی گنتی حسب پروگرام صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور گنتی کے دوران کورونا قوانین پر سختی سے عمل کیا گیا ۔واضح ہو کہ مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری میں حال ہی میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ مغربی بنگال میں 8 اور آسام میں تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔ تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔شام پانچ بجے تک موصول رجحانات کے مطابق آسام میں121سیٹوں کی کاو¿نٹنگ کے دوران بی جے پی56، کانگریس 28،آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ 14،آسام گن پریشد12اور یونائیٹڈ پیپلز پارٹی 8پر سبقت لیے ہوئے ہے۔مغربی بنگال میں شام پانچ بجے تک موصول اطلاع کے مطابق294رکنی اسمبلی میں ترنمول کانگریس 217، بی جے پی74 اور آزاد دو سیٹوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔کیرل میں بھی حکمراں جماعت جہاں تک تمل ناڈو کا تعلق ہے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کی قیادت والے حکمراں اتحاد لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ 95اور کانگریس قیادت والا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ44سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ تمل ناڈو میں بر سر اقتدار ان ڈی ایم کے کو ڈی ایم کے پلس نے اقتدار سے بے دخل ہونے کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ کیونکہ آخری طلع ملنے تک ڈی ایم کے کو 142سیٹوں پر برتری حاصل تھی جبکہ اناڈی ایم کے کو صرف90سیٹوں پر سبقت حاصل تھی۔آام میں بی جے پی پلس کو 76اور کانگریس پلس کو 48سیٹوں پر برتری حاصل تھی۔پانڈیچری میں این آر سی پلس کو اب تک 14اور کانگرہس کو 7پر سبقت ملی ہوئی ہے۔ یہاں 30اسمبلی سیٹوں میں سے 23پر ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔اسی دوران کرناٹک میں بھی حکمراں جماعت بی جے پی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب کرناٹک میں ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھی اسے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابات میں ہونے والے 10 بلدیاتی اداروں میں سے ، کانگریس نے 7 میں کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی نے صرف ایک میں جیت حاصل کی۔ شہری انتخابات میں کامیابی سے کانگریس میں خوشی کا ماحول ہے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے 10 میں سے سات مقامات پر پارٹی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔