Spain: Man arrested after infecting 22 people with covid-19

میڈروڈ:(اے یو ایس)کورونا وائرس وبا کا قہر پوری دنیا میں برپا ہے۔ چاروں طرگ تباہی کا منظر دیکھنے کے بعد بھی کچھ لوگ جان بوچھ کر اپنی شرمناک حرکتوں سے خود کی زندگی تو خطرے میں ڈال ہی رہے ہیں۔ وہیں ساتھ ہی دوسروں کو بھی موت کے منھ میں دھکیلنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ دراصل اسپین میں میں چالیس سالہ ایک شخص کو 22 افراد میں کووڈ وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسپین کی پولیس نے اطلاع دی کہ ملوکرا شہر سے اس چالس سالہ شخص کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ شخص کورونا پازیٹو ہے اور اس نے دانستہ طور پر 22 لوگوں میں کورونا انفیکشن پھیلایا ہے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔یورو نیوز کے مطابق کورونا وائرس وبا کی علامات ہونے اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں پازیٹو پائے جانے کے بعد بھی یہ آدمی نارمل زندگی جیتا رہا۔ اس کے دفتر کے ساتھیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ 40 ڈگری سیلسیس بخار میں بھی کام کرنے جاتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ وہ اپنے دفتر پہنچا اور اپنے چہرے سے ماسک ہٹا کر یہ بولتے ہوئے کہ وہ سب ساتھیوں میںکوویڈ19 وائرس منتقل کردے گا زور سے کھانس دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے آتھ لوگوں میں ظاہری طور پر کورونا وائرس پھیلایا جبکہ اس سے چودہ اور لوگوں کو کورونا کا انفیکشن ہو گیا۔پولیس کے مطابق اس کے ذڑیعے لوگوں کو کوویڈ ہوا ہے۔ وہ ان کے دفتر اور جم کے لوگ ہیں۔ حیران کن بات یہاں یہ ہے کہ جن لوگوں کو اس شخص سے کورونا وائرس ہوا ہے ان میں تین بچے ہیں جن کی عمر ابھی محص ایک سال ہی ہے۔